ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / این ڈی آر ایف نے پورے ملک میں 1 لاکھ لوگوں کو ٹریننگ دی

این ڈی آر ایف نے پورے ملک میں 1 لاکھ لوگوں کو ٹریننگ دی

Sun, 03 Jul 2016 22:42:47    S.O. News Service

نئی دہلی،3 ؍جولائی(ایس اونیوز؍آئی این ایس انڈیا )آفات کو لے کر لوگوں کو بیدار کرنے اوربہتر تیاری رکھنے کے مقصد سے این ڈی آر ایف نے پورے ملک میں ایک مہینے کے اندر ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو تربیت دی ہے۔اس کے تحت انسان کے ذریعہ پیداہونے والی اور قدرتی آفات کے دوران کیا مؤثر ردعمل ہونا چاہیے ،نیزکیاکرنااورکیا نہیں کرنا چاہیے ؟۔یہ بتایاگیاہے ۔نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آرایف) کے انسپکٹر اور ٹرینر نے482گاؤں ، قصبوں اور شہروں میں پہنچ کر گزشتہ یکم سے 30؍جون تک لوگوں کوتربیت دی۔اس کا مقصد لوگوں کو آفات کے تئیں حساس بنانا تھا۔این ڈی آر ایف کے ڈائریکٹر جنرل او پی سنگھ نے میڈیا سے کہاکہ ہر سال ہم دیکھتے ہیں کہ ملک میں سیلاب اور زلزلے جیسی کئی آفات آتی ہیں۔ایسے میں ہمارا ماننا ہے کہ ہر شخص کو ایسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے بنیادی اسکل کی ٹریننگ دی جانی چاہیے ۔سنگھ نے کہا کہ ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ اگر لوگ صحیح طریقے سے تیار ہوں تو جان ومال کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ تباہی کے مسائل پر سماجی بیداری اور حساسیت ہندوستان کے لیے اچھی بات ہے۔ایک مہینہ میں ہم ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے ہیں، لیکن اب بھی بہت سارے لوگ بچے ہوئے ہیں۔سماجی بیداری پروگرام کے تحت این ڈی آر ایف نے 22ریاستوں میں 10712لوگوں کو تربیت دی۔اس میں لوگوں کو آفات ردعمل اور ایسی صورت حال سے نمٹنے کی بنیادی سمجھ کے بارے میں بتایا گیا۔اس پہل کے تحت اسکولی طلبہ کوبھی ٹریننگ دی گئی۔


Share: